16 October 2024

ایران اسلامی میں عیدالاضحی اور تہران کی مرکزی نماز عیدالاضحی کے خطبے

تہران کی مرکزی نماز عیدالاضحی کے خطیب نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جںگ کی بھاری قیمت صرف اسی کو نہیں بلکہ امریکا کی ناجائز اولاد اور اتحادی غاصب صیہونی حکومت کو بھی چکانی پڑے گی۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۴۶
تاریخ اشاعت: 16:44 - August 22, 2018

ایران اسلامی میں عیدالاضحی اور تہران کی مرکزی نماز عیدالاضحی کے خطبےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بدھ کو ایران ، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں عیدالاضحی منائی گئ ، کروڑوں فرزندان توحید نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے خدا کے حضور قربانی پیش کی اور نماز عیدالاضحی میں شرکت کرکے  اسلام  اور مسلمین کی سربلندی  اور دشمنان اسلام بالخصوص امریکا و اسرائیل اور ان کے حلقہ بگوش اتحادیوں کی ریشہ دوانیوں سے بنی نوع انسان کی رہائی کی دعا کی ۔  

مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت ایران اسلامی کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں  عیدالاضحی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی اور نماز عیدالاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔

دارالحکومت تہران میں مرکزی نماز عیدالاضحی  «آیت‌الله سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی ۔

تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں ادا کی جانے والی مرکزی نماز عیدالاضحی میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اپنے خطبوں میں کہا کہ امریکا کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کی قیمت بہت سنگین ہوگی جو  صرف اسی کو نہیں بلکہ اس کی اتحادی صیہونی حکومت کو بھی چکانی پڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ یقینا جنگ نہیں ہوگی ۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی  نے کہا کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر اس نے کوئی غلط حرکت اور  ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایرانی عوام اس کو ذلت آمیز شکست دیں گے۔  

تہران کی مرکزی نماز عیدالاضحی کے خطیب نے کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ چالیس سال  کے دوران ہمیشہ دشمن کو مایوس کیا ہے۔

آیت اللہ سید احمد  خاتمی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کئے جانے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی، امریکی حکام  ایران کے ساتھ مذاکرات کے خواہشمند رہے ہیں لیکن ہمیشہ ان کوناکامی کا ہی منھ دیکھنا پڑا ہے۔

تہران کی مرکزی نماز عیدالاضحی کے خطیب نے کہا کہ امریکا مذاکرات نہیں چاہتا ہے بلکہ ایران کی میزائلی توانائی اور علاقے میں اس کے اثرو رسوخ کے بارے میں  مذاکرات کے ذریعےاپنی آمریت قائم کرنے کے درپے ہے  لیکن اس کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسلامی جمہوری نظام نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے  گا۔

انھوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے،  امریکی ایران کے ساتھ مذاکرات کی اپنی آروز قبر میں لے کرجائیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں