16 October 2024

افغانستان سے متعلق کانفرنس میں ایران کو شرکت کی دعوت

روس نے ماسکو میں افغانستان کے مسئلے پر منعقد کی جانیوالی دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو شرکت کی دعوت دیدی ہے
خبر کا کوڈ: ۲۲۴۷
تاریخ اشاعت: 20:10 - August 22, 2018

افغانستان سے متعلق کانفرنس میں ایران کو شرکت کی دعوتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روسی دفترخارجہ کے مطابق، ایران سمیت 11 ممالک کو افغان مسئلے پر آئندہ ہونے والی کانفرنس میں دعوت دی گئی ہے.

گزشتہ سال ماسکو میں روس، ایران، پاکستان، چین، ہندوستان اور افغانستان کی مشترکہ مشاورت کے بعد افغانستان کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا.

14 اپریل 2017 کو ماسکو میں پہلی بار افغانستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مشاورتی عمل میں شریک ممالک کے علاوہ قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اورقرقزستان کے نائب وزرائے خارجہ نے شرکت کی تھی.

روسی بیان کے مطابق، اس کانفرنس کا مقصد افغانستان میں قیام امن و استحکام اور مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے معاونت فراہم کرنا ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں