16 October 2024

کشمیری جماعتوں کی جانب سے پاک و ہند مذاکرات کی حمایت

کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہےکہ وہ اس معاملے پرتعمیری روابط اور بلا تعطل مذاکرات کے ارادے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۶۲
تاریخ اشاعت: 23:32 - August 23, 2018

کشمیری جماعتوں کی جانب سے پاک و ہند مذاکرات کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی بڑی سیاسی جماعتوں اور حریت کانفرس نے پاکستان و ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ہندوستان  کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بلا تعطل مذاکرات ایک مثبت پیش رفت  ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نو منتحب وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان سے مذاکرات کرنے اور مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دی تھی جس کے جواب میں ہندوستان کے وزیراعظم نے بھی ایک خط کے ذریعے مذاکرات پر تاکید کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں