16 October 2024

نیٹو کو پوتن کا انتباہ

روسی صدر نے نیٹو کا دائرہ پھیلنے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اپنی سرحدوں کے قریب نیٹو کے اڈوں کے قیام اور نقل و حرکت کا جواب دے گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۶۳
تاریخ اشاعت: 23:34 - August 23, 2018

نیٹو کو پوتن کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روسی صدر پوتن نے سوچی میں فنلینڈ کے صدر سائولی نینسٹو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اپنی فوج کا دائرہ نیٹو کی طرف نہیں بڑھا رہا ہے بلکہ یہ نیٹو ہے جو روسی سرحد کے قریب اپنی نقل وحرکت کا دائرہ وسیع کر رہا ہے۔ پوتن نے کہا کہ نیٹو روسی صدر کے قریب وسیع فوجی مشقیں انجام دینے کی تیاری کررہا ہے اور ماسکو اس پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ اپنی فوجی تنصیبات میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

روس کے صدر پوتن نے خبردار کیا کہ اگر امریکی میزائلی سسٹم روس کی سرحد کے قریب نصب کیا گیا ہے ماسکو ہر حال میں اس کا جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ روسی سرحدوں کے قریب فوجی نقل و حرکت کا دائرہ بڑھانےکے نیٹو کے اقدام کے جواب میں روس اپنی فوجی تنصیـبات اور تیاری میں اضافہ کرے گا۔

روسی صدر نے امریکی میزائلی سسٹم کے بارے میں کہا کہ یہ میزائلی سسٹم صرف دفاعی نہیں ہے بلکہ اس سسٹم کو درمیانہ فاصلے تک حملے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

روسی صدر پوتن نے ماسکو کے خلاف مغربی ملکوں کی پابندیوں کو غیرمنصفانہ اور بے بنیاد قراردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کا الٹا نتیجہ برآمد ہوگا۔

روسی صدرنے کہا کہ یورپ کو روس ، فرانس ۔آسٹریا اور جرمنی کی کمپنیوں کے مشترکہ پروجیکٹ نورد اسٹریم دو گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی ضرورت ہے کیونکہ یورپی ملکوں میں گیس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جبکہ ان ملکوں میں گیس کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں۔

روسی صدر نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں واشنگٹن کی پابندیوں کو ایک بے سود اور غیر تعمیری حربہ قرار دیا اور کہا کہ روس کی مشکل امریکی صدر ٹرمپ کا موقف نہیں ہے بلکہ ماسکو کی مشکل امریکا میں روس مخالف سیاستداں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی سیاستداں اس نتیجے پر پہنچیں گے روس مخالف ان کے نظریات سود مند نہیں ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں