اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ حقائق کے منافی بات نہ کرے، امریکہ کو پاکستان کا انتباہ

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ حقائق کے منافی بات نہ کرے ۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۶۸
تاریخ اشاعت: 10:49 - August 24, 2018

امریکہ حقائق کے منافی بات نہ کرے، امریکہ کو پاکستان کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے تاہم دونوں کی گفتگو میں دہشت گردوں کی پاکستان میں موجودگی کی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے برعکس ہے، اس بیان کی تصحیح کی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بیان جاری کیا کہ مائیک پومپیو نے عمران خان سے بات چیت کے دوران پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ البتہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکہ ملاقات اور ٹیلی فونی گفتگو کے بعد میڈیا کو اپنی مرضی کے مطابق بیان جاری کرتا ہے تاہم اس بار پاکستان میں بننے والی نئی حکومت نے امریکہ کے اس اقدام کو برملا کیا اور اسے حقایق کے برعکس بیان جاری کرنے پر معذرت کرنے اور بیان کو درست کرنے کو کہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں