مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یمن کے کم عمر بچوں کی اسکول بس پر فضائی جارحیت کو دنیا نہیں بھولی تھی کہ جارحیت کرنے والے ظالموں نے ایک بار پھر یمنی بچوں اور عورتوں کو خون میں نہلادیا۔جارحیت کرنے والوں کے حامیوں کو یمن کی دردناک صورتحال پر جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف مظالم اور جارحیت کرنے والوں کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی ہی مظلوم عوام پر ظلم کی انتہا کی اصل وجہ ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن پر جارحیت کے خاتمے بالخصوص سعودی اور اماراتی بمباری کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جو ممالک یمن کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کر رہے ہیں انھیں اس ابتر صورتحال پر جواب دینا ہوگا، جارحیت کرنے والوں کے حامی اس جرم میں برابر کے شریک بھی ہیں۔
پیغام کا اختتام/