اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حزب اختلاف اختلافات کا شکار

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف شریف بدستور مری میں موجود ہیں اور صدارتی امیدوار کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۰۷
تاریخ اشاعت: 15:48 - August 27, 2018

حزب اختلاف اختلافات کا شکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں صدارتی امیدوار کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن شدید اختلافات کا شکار ہے اور آج صدارتی امیدوار کا نام دینے کے آخری روز بھی تاحال ان کے اختلافات دور نہیں ہوئے اس لئے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کا نام پیش کیا گیا جسے مسلم لیگ ن نے مسترد کر دیا، اعتزاز احسن کی حمایت کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے متعدد بار کوششیں کی گئیں لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق نہ ہو سکا۔

مولانا فضل الرحمان بھی تاحال پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ثالثی کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ معاملہ سلجھانے کیلئے آصف زرداری نے وفد بھیجا تھا لیکن مسلم لیگ ن اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار تسلیم کرنے پر راضی نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار آئے لیکن پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کے نام پر بضد ہے اور ن لیگ ماننے کو تیار نہیں ہے۔

ادھر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے بھی چودھری اعتزاز احسن کو اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس فیصلے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے میاں رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی کے نام تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدارتی امیدوار کیلئے ان دونوں شخصیات کی حمایت کے لئے تیار ہیں، تاہم اعتراز احسن کے نام پر ہماری پارٹی کو اعتراضات ہیں کیونکہ وہ ہماری قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن صدارتی امیدوار کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کر سکتی ہے کیونکہ میاں نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی بطور صدر کے نام پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج سوموار تک ہر صورت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدرِ پاکستان کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چودھری اعتزاز احسن کے بطور صدر اُمیدوار لیگ ن کو تخفطات ہیں، اگر یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق ہو گیا تو پھر لیگ ن اپنے امیدوار کا نام واپس لے لے گی۔ جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف نے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 4 ستمبر کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں