اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغان صدرکی روسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو

افغان صدر اشرف غنی نے پیر کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے رابطہ کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۱۶
تاریخ اشاعت: 12:26 - August 28, 2018

افغان صدرکی روسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مذاکرات افغان حکومت کی جانب سے تحفظات کے اظہار پر ملتوی کیے گئے ہیں، اس سے قبل طالبان کی طرف سے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی گئی تھی۔ افغان صدر اشرف غنی نے پیر کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے رابطہ کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی سربراہی میں امن مذاکرات ہونے چاہیں بصورت دیگر افغان حکومت مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گی۔

 روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کی شرکت یقینی بنانے کے لیے مذاکرات ملتوی کر دیے اور افغان حکومت کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کی سربراہی کرنا افغان حکومت کا حق ہے اور روس ان مذاکرات میں شرکت کو اعزاز سمجھے گا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی نے حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں طالبان کی شمولیت کی وجہ سے مذاکرات میں شرکت سے انکار کیا تھا۔

افغان امن مذاکرات 4 ستمبر کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونا طے تھے، ان مذاکرات میں 12 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں