مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز ملک کے دس شہروں میں دس ثقافتی مراکز اور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا تھا کہ دفاع مقدس کا دور ایران کی عظیم قوم کی تاریخ کا اہم ترین سنگ میل ہے۔
میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ ایران کی عظیم اور بہادر قوم نے مقدس دفاع کے دوران دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے اور ملک کے ایک انچ کے ٹکڑے پر بھی قبصہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ دفاع مقدس کی یادیں اور تجربات، صدیوں تک ہماری نسلوں کے لیے سربلندی کا ضامن ہے اور انقلاب اسلامی سے متعلق میوزیموں اور ثقافتی مراکز کی ذمہ داری ہے کہ وہ دفاع مقدس کی یادوں کو کسی تحریف کے بغیر آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی کوشش کریں۔
پیغام کا اختتام/