اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں پاکستان کا قونصل خانہ بند

پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۴۱
تاریخ اشاعت: 12:37 - September 01, 2018

افغانستان میں پاکستان کا قونصل خانہ بندمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکومت نے افغان شہر جلال آباد میں واقع اپنے قونصل خانے کی سیکورٹی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے اسے بند کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط لکھ کر قونصلیٹ بند کرنے سے متعلق آگاہی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا۔

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مقامی حکام پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے۔

ترجمان نے جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سیکیورٹی 28 اگست کی پوزیشن پر بحال نہیں ہوگی قونصل خانہ بند رہے گا اس ضمن میں افغان وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر دہشتگردوں کی سرپرستی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں