اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹرمپ اور امریکی میڈیا میں پھر ٹھنی

کینیڈا کے بارے میں بلومبرگ چینل کے ساتھ خصوصی اور خفیہ انٹرویو کے بعض حصوں کی اشاعت کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۵۲
تاریخ اشاعت: 17:22 - September 01, 2018

ٹرمپ اور امریکی میڈیا میں پھر ٹھنیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلومبرگ چینل سے اپنا انٹرویو  نشر کیے جانے کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو کے بعض حصے خفیہ ہیں جنہیں نشر نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے  کہا کہ بلومبرگ نے ان کے انٹرویو کے خفیہ حصے نشر کرکے ان کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کے اخبار ٹورنٹو اسٹار نے قبل ازیں اپنے ایک مقالے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات کو دشوار قرار دیا تھا۔

امریکی صدر کے خفیہ انٹرویو کے منظر عام پر آنے والے حصے کے مطابق ٹرمپ نے کہا تھا کہ کینیڈا کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے نیفٹا پر امریکی شرائط قبول کرنے کی صورت میں ہی دستخط کریں گے۔

دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نےکہا ہے کہ  نیفٹا میں اصلاح کے معاہدے پر دستخط کا انحصار امریکا کے تجارتی رویئے میں تبدیلی پر ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں