02 February 2025

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی جنگی کشتی پر حملہ

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۶۱
تاریخ اشاعت: 23:51 - September 02, 2018

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی جنگی کشتی پر حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نےجیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یمنی فورسز کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری اور یمنی ماہیگیروں کی شہادت کے بدلے میں سعودی عرب کی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے معاون عزیز راشد کا کہنا ہے کہ یمنی ماہی گیروں پر سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اب تک 222 یمنی ماہگیروں کو شہید جبکہ 206 کو زخمی کردیا ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں