16 October 2024

پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے 18 رکنی کمیٹی تشکیل

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 18 رکنی اکنامکس ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۶۲
تاریخ اشاعت: 23:54 - September 02, 2018

پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے 18 رکنی کمیٹی تشکیلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا کے مطابق  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

کونسل میں عالمی شہرت یافتہ پروفیشنلز معیشت داں شامل ہیں جن میں سے 7 ارکان کا تعلق سرکاری اور 11 کا تعلق نجی شعبے سے ہے۔ مشاورتی کونسل معاشی معاملات پر پاکستان کے وزیر اعظم کی معاونت کرےگی۔

علاوہ ازیں معروف امریکی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں خدمات سرانجام دینے والے تین ماہر معاشیات کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں