اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراق میں اغیار کی مداخلت پر سخت ردعمل

عراق کی وزارت خارجہ نے ملک میں حکومت سازی کے عمل میں غیر ملکی مداخلتوں کے بند ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۶۹
تاریخ اشاعت: 0:25 - September 03, 2018

عراق میں اغیار کی مداخلت پر سخت ردعملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراق کے داخلی معاملات میں اغیار کی کوئی بھی مداخلت تحمل نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام کے فیصلے اور مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیئو نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونی گفتگو میں دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں واشنگٹن کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکا عراق کی ارضی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت پسندی کے امریکی سلسلے کی توجیہ پی کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن حکومت سازی کے تعلق سے بغداد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکا کا یہ دعوی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ ایک مہینے سے عراق میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد میں امریکی صدر کے نمائندے برٹ مک گورک کو عراق کی نئی حکومت کی تشکیل کے تعلق سے سیاسی شخصیات سے ان کی خفیہ اور اعلانیہ ملاقاتوں کی وجہ سے عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عراقی عوام کی بہت بڑی تعداد نے بھی جمعے کو بغداد میں امریکا مخالف ایک بڑا مظاہرہ کرکے عراق میں امریکی مداخلت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا - مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ عراق میں انجام پانےوالی تخریبی کارروائیوں کا سرچشمہ ہے۔

عراق میں عام انتخابات کے انعقاد کو تقریبا تین مہینے گذر چکے ہیں لیکن ابھی تک نئے وزیراعظم کا نام سامنے نہیں آسکا ہے اس کی ایک بڑی وجہ عراق کے جمہوری اور سیاسی عمل میں امریکا کی داخل اندازی ہے۔ عراقی عوام کی مخالفت اور عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کے باوجود واشنگٹن داعش کے خلاف جنگ کو عراق میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کے ایک بہانے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

عراق میں داعش کی شکست کے بعد عراق کی بہت سی سیاسی جماعتوں، شخصیات اور ذرائع ابلاغ نے عراق میں امریکا کی فوجی موجودگی کا بہانہ بھی ختم ہوجانے کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ مستحکم انداز میں مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اب اپنی فوجیں عراق سے واپس بلالے۔

پیغام کا اختتام/

 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں