اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کے حل پر تاکید

شمالی کوریا نے جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کے مکمل حل کی کوشش جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۸۳
تاریخ اشاعت: 22:02 - September 05, 2018

جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کے حل پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہرچیز سے پہلے اور جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کے خاتمے کے پہلے قدم کے طورپر ایک اعلامیے پر فریقین کی جانب سے دستخط ہوں تاکہ جزیرہ نمائے کوریا میں بحران کے مکمل حل کے لئے ایک سیاسی عزم پیدا ہو سکے- 

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں ایک صلح سمجھوتے کے حصول کے لئے وقت درکار ہے کیونکہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان مخاصمانہ حالات چند روز کے نہیں ہیں بلکہ دونوں کے درمیان مخاصمت کی داستان صدیوں پرانی اور ایک دوسرے کے تئیں دشمنی کے احساس کی جڑیں کافی گہری ہیں-

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیونگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کچھ ایسی پیچیدہ مشکلات پائی جاتی ہیں کہ جن کا حل ہونا مشکل ہے-

شمالی کوریاکی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا کا ایک اعلی رتبہ وفد دونوں کوریاؤں کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بات چیت کرنے کے لئے شمالی کوریا کے دورے پر ہے- شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان مملکت اسی مہینے ملاقات کرنے والے ہیں-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں