اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اربعین حسینی (ع) کی مناسبت سے ایران اور عراق کے درمیان تعاون

ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی اور عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے بغداد میں اربعین حسینی کے مناسبت سے ایران اور عراق کے درمیان تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۸۹
تاریخ اشاعت: 23:26 - September 05, 2018

اربعین حسینی (ع) کی مناسبت سے ایران اور عراق کے درمیان تعاونمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی کے پروگرام کے انعقاد میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کے موقع پر بغداد میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی، سیکورٹی کے امور میں ایران کی وزارت داخلہ کے سیکریٹری حسین ذوالفقاری اور ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیر قاسم رضائی بھی موجود رہے۔

اس سے قبل ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی بدھ کو عراق کے ایک روزہ دورے پر عراق پہنچے جہاں بغداد ایرپورٹ پر عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے ان کا استقبال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال تقریبا چالیس لاکھ ایرانی زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں جبکہ بیشتر ایرانی زائرین اربعین حسینی کے پروگرام میں شرکت کی غرض سے ماہ صفر میں عراق کا سفر کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں