16 October 2024

ٹرمپ کا یو ٹرن حیرت انگیز: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے ایران مخالف بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس کے موقف میں تضادحیرت انگیز ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۱۸
تاریخ اشاعت: 16:04 - September 09, 2018

ٹرمپ کا یو ٹرن حیرت انگیز: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاپنے ٹو‏ئیٹ میں ٹرمپ حکومت کے موقف میں اچانک تبدیلی کوحیرت انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ٹرمپ حکومت یہ راگ الاپ رہی تھی کہ ہمارے ذرائع اور وسائل سرحد کے اس پار ضائع ہو رہے ہیں لیکن ایک ہفتے بعد اب اس کا کہنا ہے کہ ہم نے فلسطینیوں کی اس حد تک حمایت نہیں کی جتنی کرنی چاہئیے تھی۔

 امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نےکل اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ امریکہ نے 1994 سےابتک فلسطینیوں کی6.3ارب ڈالر مالی مددکی لیکن ایران نے اس حد تک مدد نہیں کی۔

فلسطینی عوام اور گروہوں نے بارہا فلسطین کے خلاف امریکہ کی پالیسی کو دشمنانہ قرار دیا جبکہ فلسطینی عوام نے ایران کی مدد و حمایت کی قدردانی کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں