مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کمیشن نے اگست 2018ء کے دوران 57 کیسز کو نمٹایا اور اگست 2018ء تک 1830کیسز بقایا ہیں۔
لاپتہ افراد کی انکوائری سے متعلق کمیشن کو 31 جولائی 2018 تک کل 5290 کیسز موصول ہوئے۔
اگست 2018ء کے دوران مزید 59 کیس کمیشن کو موصول ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 5349 ہو گئی ہے۔ کمیشن نے اگست 2018ء کے دوران مجموعی طور پر 485 سماعتیں کیں جن میں سے 240 اسلام آباد، 180 کراچی اور 180 لاہور میں سماعتیں کیں۔ لاپتہ افراد کمیشن کے صدر کی حیثیت سے جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کو سراہا گیا ہے جس کی بدولت کمیشن نے 31 اگست 2018ء تک 3519 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا اور ان کی گھروں تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا۔
جاوید اقبال اور کمیشن کے دیگر اراکین کی شاندار کارکردگی کی بدولت سپریم کورٹ نے بھی لاپتہ افراد کے 300 کیسز بازیابی کے لئے کمیشن کو ارسال کئے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سیکڑوں بے گناہ افراد نامعلوم وجوہات کی بنا پر لاپتہ ہیں اور متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے اور اگر ان پر کوئی کیسز وغیرہ ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے۔
پیغام کا اختتام/