اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جدید سینٹری فیوج مشینیں بنانے کی تیاری

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نہایت جدید قسم کی سینٹری فیوج مشینیں بنانے کے لئے ایک بڑا اہم ہال تیار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۳۱
تاریخ اشاعت: 21:44 - September 10, 2018

جدید سینٹری فیوج مشینیں بنانے کی تیاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ یہ اقدام رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل میں لایا گیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چار جون کو ایٹمی توانائی کے ادارے کے ذمہ دار حکام سے فرمایا تھا کہ وہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایک لاکھ نوے ہزار سیپریٹیو ورک یونٹ تک پہنچنے کے لئے تیزی کے ساتھ تمام ضروری اقدامات عمل میں لائیں۔

علی اکبر صالحی نے تہران کے ری ایکٹر کی تعمیرنو کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ری ایکٹر کی دوبارہ تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور اسے مزید مستحکم بنانے کے لئے ایک یورپی ملک سے سمجھوتہ بھی طے پا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی کو بے بنیاد الزامات لگا کر ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کا اعلان کر دیا تھا جبکہ اس بین الاقوامی معاہدے میں شریک باقی تمام ممالک نے ایٹمی معاہدے کی حفاظت کرنے پر تاکید کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں