اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی انقلاب کی کرنیں دنیا کے گوشہ و کنار میں

اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا بھر کی طرح پاکستان اور ہندوستان اور ان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 39 ویں سالگرہ کی تقریبات انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں کل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی ایک پر وقار تقریب منعغقد ہوئی جس میں اہم شخصیات ،علمائے کرام اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۴
تاریخ اشاعت: 11:37 - February 05, 2018

اسلامی انقلاب کی کرنیں دنیا کے گوشہ و کنار میںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر کاظمی نے عشرہ فجر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے ہر چند کہ ایران میں اسلامی انقلاب برپا کیا لیکن اس کی کرنیں دنیا کے گوشہ و کنار تک پہنچیں اور آج دنیا کا ہر وہ انسان جو تھوڑی بھی سوچ رکھتا ہو اسے اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ ڈاکٹراحمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی انقلاب نے پورے امت مسلمہ کو مسلمان ہونے پر فخر کا شرف دلایا اور آج دنیا کی تمام سپر پاورز انگشت بہ دندان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران دنیا میں امن کا پیغام دیتا ہے اور ایران میں ہر کسی کو مذہبی و سیاسی آزادی حاصل ہے، اسی لئے اقوام متحدہ بھی تصدیق کرتی ہے کہ ایران نے انسانی حقوق کی پاسداری کی ہے اور ہر انسان اپنے وقار اور حق کے ساتھ جی رہا ہے۔

واضح رہے کہ عشرہ فجر یعنی ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات شروع ہوتے ہی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں جشن کا سماں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سلسلے میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا صادق رجائی کے زیر سرپرستی سرگرمیاں دیدنی ہیں۔ جامع مسجد کرگل میں روزانہ نماز ظہرین کے بعد دو گھنٹے کا پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں عشرہ فجر کی اہمیت اور اسلامی انقلاب پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور عوام کو اس عظیم اسلامی انقلاب سے روشناس کرایا جاتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں