مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سامرا کے جنوب میں واقع شہر بلد میں فوجی و غیر فوجی ٹھکانوں پر حملے کی داعشی عناصر کے منصوبے کی خبر ملنے کے بعد الحشدالشعبی کے جوانوں نے ان داعشی عناصر کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں کئی داعشی عناصر ہلاک ہو گئے۔
ادھر کرکوک پولیس کے سربراہ نے بھی ایک بیان میں اس صوبے میں داعش سے متعلق دو ٹھکانوں کو تباہ اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت عراق نے دسمبر دو ہزار سترہ میں عراق سے داعشی عناصر کے فوجی وجود کے خاتمے کا اعلان کیا ہے تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر موجود ہیں جو عام شہریوں اور شہری علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
البتہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے عراق کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی اب تک کئی کارروائیاں انجام پا چکی ہیں۔
پیغام کا اختتام/