مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں فلسطینی سفیر حسام زملط نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے ان کا اور ان کے اہلخانہ کا ویزا بھی منسوخ کردیا ہے۔
دوسری جانب معا خبررساں ایجنسی نے حسام زملط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے ان کا اور ان کے اہلخانہ کا ویزا منسوخ کردیا ہے حالانکہ ویزا کی مدت 2022 تک باقی تھی اور انہیں امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔
پیغام کا اختتام/