16 October 2024

یمن کی سڑکوں کی فضا میں لبیک یاحسین اور ھیہات منا الذلہ کی گونج

عاشورہ کے دن یمن میں صنعا اونر صعدہ کی سڑکوں کی فضا لبیک یاحسین اور ھیہات منا الذلہ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۲۸
تاریخ اشاعت: 22:03 - September 20, 2018

یمن کی سڑکوں کی فضا میں لبیک یاحسین اور ھیہات منا الذلہ کی گونجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی عوام نے اپنے ملک کے مختلف شہروں منجملہ صنعا اور صعدہ میں عاشورہ کے جلوس نکالے اور لبیک یاحسین اور ھیہات مناالذلہ کے نعرے لگائے اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ امریکہ کے ہرگز نہیں جھکیں گے۔

یمنی عوام نے مختلف علاقوں میں بینرز بھی لگا رکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ یمنی عوام نے تاکید کے اعلان کیا کہ وہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی راہ کو جاری رکھیں گے۔

یمنی شہریوں نے جلوس عاشورہ کا آغاز، تلاوت کلام پاک سے کیا اور پھر امام حسین علیہ السلام کے مرثیے پڑھے اور پھر مصائب پڑھ کر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ذاکرین نے نواسہ رسولۖ اور شہدائے کربلا کی مظلومیت اور یمنی عوام کی مظلومیت میں رابطہ قائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سے یمنی عوام نے کربلا کے واقعے سے درس حاصل کیا۔

جلوس عاشورہ کے شرکا نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ اکّیس ستمبر دو ہزار چودہ کا انقلاب امام حسین علیہ السلام کے انقلاب کا ہی جاری سلسلہ ہے اور یزید زمانہ امریکہ، اسرائیل اور آلہ کار عرب حکومتوں کے ہاتھوں یمنی عوام کا بہایا جانے والا خون اصحاب باوفا کے بہائے جانے والے خون کی مانند ہے۔ اس بیان میں اس پر بھی تاکی امریکہ اور سعودی عرب کی مسلسل جارحیتوں کی بنا پر یمن گذشتہ چار برسوں سے ایک اور کربلا میں تبدیل ہو گیا ہے۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں