مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عاشور کا سورج غروب ہونے کے بعد عراق، ایران، لبنان، شام اور مختلف دیگر ملکوں میں شام غریباں منائی گئی۔
ہمارے نمائندے کے مطابق کربلائے معلی میں سوگواروں نے شام غریباں روضوں کے اندر، بین الحرمین اور روضہ ھای مبارک کے اطراف کی سڑکوں پر منائی۔ مجالس شام غریباں میں ذاکرین نے بعد شہادت حسین، اہل حرم کے مصائب بیان کئے اس کے بعد لوگوں نے شہدائے کربلا کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور اہل حرم رسول کی مظلومیت پر اشک غم بہائے۔
لبنان کے مختلف شہروں اور شام میں بھی نماز مغربین کے بعد شام غریباں کی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ جنوبی بیروت میں شام غریباں کی مجلس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے صحن اور اطراف کی سڑکوں پر شام غریباں کی عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت سبھی شہروں اور قریوں میں عزاداروں نے مساجد، امام بارگاہوں، مقدس روضوں اور دیگر مذہبی مقامات پر مجالس شام غریباں میں شرکت کی۔ ایران کے مختلف شہروں میں شام غریباں کے مخصوص جلوس نکالے گئے اور لوگوں نے شمعین روشن کر کے شہدائے کربلا کی یاد منائی اور اسیران کربلا کی مظلومیت پر اشک غم بہائے۔
پیغام کا اختتام/