مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات سے ہی، تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے-
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان، دونوں ہی ممالک کے لوگ مارے جا رہے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت کب آئے گا جب یہ جنگ ختم ہو گی-
فاروق عبداللہ نے کہا کہ گولیاں تو ہم بھی چلا رہے ہیں صرف پاکستان کی ہی طرف سے فائرنگ نہیں ہو رہی ہے-
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ہی طرف سے ایسا ہو رہا ہے- فاروق عبداللہ نے کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے جاری رہنے سے جنگ کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں-
پیغام کا اختتام/