اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اہواز میں دہشت گردوں کے حملے میں 8 افراد شہید/ 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوکئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۵۲
تاریخ اشاعت: 12:59 - September 22, 2018

اہواز میں دہشت گردوں کے حملے میں 8 افراد شہید/ 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوکئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران میں آج ہفتہ دفاع مقدس منایا جارہا ہے اور ملک بھر میں فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گيا ہے مرکزی پریڈ دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی ۔ ادھر ایران کے صوبہ خوزستان میں مسلح دہشت گردوں نے فوجی پریڈ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ صوبہ خوزستان کے گورنر، ولی فقیہ کے نمائندے اور اعلی فوجی کمانڈر اس بہیمانہ حملے میں محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق 4 مسلح دہشت گردوں نے اہواز میں فوجی پریڈ کو نشانہ بنایا سکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہےجبکہ شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں