مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کےمتاثرین کے ساتھ ہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری الاحوازیہ دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جسے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
پیغام کا اختتام/