مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز میں تقیر کرتے ہوئے ایران کے اسلامی انلقاب کی کامیابی کے بعد سے ہی امریکہ اور بعض مغربی کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ علاقے کے ملکوں کی دولت ہڑپنے کے مقصد سے علاقے کے ملکوں کی حمایت سے ہی وسیع ایران مخالف پروپیگنڈہ کر رہا ہے تاکہ علاقے کے ان ممالک کو اپنے ہتھیار فروخت کر سکے۔
انھوں نے اہواز کے دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی جانب سے اس مسئلے کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مسلح افواج کی پریڈ ایران کی دفاعی و فوجی طاقت کی نمائش کے ساتھ ساتھ ملک کی ارضی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لئے ایرانی قوم کے پختہ عزم و ارادے کی بھی مظہر ہے۔
پیغام کا اختتام/