16 October 2024

مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپ سیٹ

مالدیپ میں صدر کے عہدہ کے لئے اتوار کو ہوئے انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد صالح نے فتح حاصل کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۸۵
تاریخ اشاعت: 11:59 - September 24, 2018

مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپ سیٹمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، طویل عرصہ سے رکن پارلیمنٹ رہنے والے ابراہیم محمد صالح کی جیت کا اعلان یہاں واقع ان کی پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں کیا گیا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق اپوزیشن رہنما ابراہیم محمد صالح کو 34000 ووٹ کی برتری حاصل ہے جبکہ موجودہ صدر عبداللہ یامین کو 27 ہزار ووٹ ملے۔

ابراہیم محمد صالح نے فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 58 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ٹی وی پر خطاب میں انہوں نے پُرامن طریقے سے اختیارات کی منتقلی اور صدر عبداللہ یامین سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بھی درخواست کی ہے۔

انہوں نےکہا کہ صدر عبداللہ یامین عوام کی رائے کا احترام کریں، ان کا کہنا تھا کہ پیغام صاف اور واضح ہے، عوام عدل و استحکام چاہتے ہیں اور میں عوام کو احتساب کا یقین دلاتا ہوں۔

رپورٹوں کے مطابق نصف شب تک ہوئی 92فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد مسٹر ابراہیم محمد صالح نے 58.3فیصد حاصل کئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں