اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کی جانب سے اہواز دہشت گردانہ حملے کی حملے

ہندوستان نے ایران کے شہر اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۸۹
تاریخ اشاعت: 16:06 - September 24, 2018

ہندوستان کی جانب سے اہواز دہشت گردانہ حملے کی حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے بائیس ستمبر کو ایرانی شہر اہواز میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران اور متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کے جلد روبصحت ہونے کے لئے دعاگو ہیں۔

اس سے قبل پاکستان، لبنان، عراق، شام، روس، چین، عمان، مصر، برطانیہ، فرانس، ترکی، آرمینیا، بولیویا، وینیزوئیلاہ، میکسیکو، آذربائیجان،افغانستان، نیکاراگوئہ، انڈونیشیا، فلپائن، جنوبی کوریا اور اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی ممالک اور اداروں نے اہواز دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ الاحوازیہ نے، جسے برطانیہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، ہفتے کے روز ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے والے عام شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں کم سے کم پچیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہو ئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں