مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی 'این بی سی' ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ان امریکی صدر سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا مذاکرات اور بات چیت پر یقین رکھنے والے دھمکیاں نہیں دیتے اور دوسرے ممالک کے خلاف سازشیں بھی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات اور بات چیت والے تمام راستے تباہ کردیے ہیں، جوہری معاہدے سے علحیدگی کے بعد مذاکرات کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔
صدر روحانی نے کہا یورپی ممالک نے جوہری معاہدے کی پاسداری کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا لحاظ رکھا گیا تو ایران جوہری معاہدے پر قائم رہے گا۔
انہوں نے کہا جوہری معاہدے پر قائم رہنے کے لئے دوسرے پانچ ممالک کی جانب سے وعدوں کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے.
صدر روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی تیل کی برآمدات روک نہیں سکتا ہے کیونکہ عملی طور پر ایسا کرنا ان کے لئے ممکن ہی نہیں ہے۔
پیغام کا اختتام/