اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے پر تاکید

ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے بھی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۰۰
تاریخ اشاعت: 13:02 - September 25, 2018

دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیویارک میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ  سے ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اہواز حملے کی مذمت کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے مشترکہ کوشش کے ذریعےعلاقے میں دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئےتوقع کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر ہمیں دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔

حسن روحانی نے جنوبی افریقہ کے آنجہانی صدر نیلسن منڈیلا کی یاد میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں بھی شرکت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نیویارک میں اپنے قیام کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی، صدر ایران کے سیاسی مشیر مجید تخت روانچی اور عالمی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی اس دورے میں صدر ایران کی معاونت کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں