16 October 2024

نائیجیریا کے بچوں کا اہواز کے شہید بچے کو خراج عقیدت

نائیجیریا کے بچوں نے شہر ابوجا میں جمع ہو کر ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے چار سالہ بچے محمد طاہا اقدامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بچے کے گھرانے سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۱۲
تاریخ اشاعت: 20:58 - September 25, 2018

نائیجیریا کے بچوں کا اہواز کے شہید بچے کو خراج عقیدتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے ان بچوں نے اہواز میں شہید ہونے والے اس بچے کی تصاویر اپنے ہاتھوں لے کر شہر ابوجا کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

ان بچوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر بھی لے رکھے تھے جن پر لکاھا ہوا تھا کہ ہم سب محمد طاہا ہیں اور ہم اہواز کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان کے سابق سینیٹر سید طاہر مشہدی نے بھی اہواز میں بے گناہوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے بعض اسلامی ممالک منجملہ سعودی عرب دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے عالمی استکبار اور مغرب کے مقاصد پورے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اہواز کے دہشت گردانہ واقعے میں پچّیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ برطانیہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ الاحوازیہ گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں