اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور فرانس کی جوہری معاہدے پر عمل درآمد پرتاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے صدور نے جوہری معاہدے کے تحفظ، اقتصادی اور بینکاری تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۱۸
تاریخ اشاعت: 13:27 - September 26, 2018

ایران اور فرانس کی جوہری معاہدے پر عمل درآمد پرتاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 73ویں نشست کے موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب 'امانوئل میکرون' کے ساتھ ملاقات کی.

اس موقع پر دونوں ممالک کے صدور نے تجارتی، اقتصادی، مالیاتی، توانائی، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

صدر روحانی نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایک فریقی اقدام سے مقابلہ کرنے اور اس معاہدے کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کی کوشش پر زور دیا.

امانوئل میکرون نے ایران کے جنوبی شہر اہواز میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے.

فرانسیسی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے موثر کردار پر کہا کہ ہمیں دہشتگردی اور ایک فریقی اقدام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں