16 October 2024

ایرانی قوم نا قابل شکست: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دفاع مقدس کی فلموں،ثقافتی اور ہنری آثار، مکتوب کے ترجموں اور دفاع مقدس کی یادوں کواجاگر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ایرانی قوم کی مجاہدت و ایمان اور اسی طرح ایرانی قوم کےنا قابل شکست ہونے کا پیغام دنیا تک پہنچ جائے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۳۶
تاریخ اشاعت: 20:39 - September 27, 2018

ایرانی قوم نا قابل شکست: رہبر انقلاب اسلامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے کل  دفاع مقدس کے کمانڈروں، جانبازوں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے ہنرمندوں نے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کو تسلط پسند طاقتوں کے مقابلے میں  طاقت کے توازن  میں نقش راہ قراردیتے ہوئے فرمایا دفاع مقدس کے مجاہدوں نے اپنے عمل سے انصاف و معنویت سے عاری ایسی وحشی دنیا کی حقیقی تصویر پیش کی جس سے دنیا کے عوام کو بھی آشنائی ہونی چاہئیے۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے جارح اور بعثی دشمن کے مقابلے میں ایرانی قوم کی غیر مساوی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا دفاع مقدس کے دوران ایران کو کم ترین وسائل حتی خار دار تار استعمال کرنے کی  بھی اجازت نہیں تھی لیکن اس کے مقابلے میں ایران کے فریق کو جدید ترین ہتھیاروں حتی کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کیا گیا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایسے میں آج کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق تہمت لگائی جا رہی ہے اور پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے  کہ جب ایران پرمسلط کی گئی جنگ کے دوران یورپی ممالک نے صدام کی حکومت کو کیمیائی ہتھیاردیئے تا نہ فقط وہ جنگی محاذ پر بلکہ شہروں من جملہ سردشت شہر پر کیمائی ہتھیاروں سے حملہ کرے۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے فرمایا کہ ایران پر اس وقت نہ فقط سیاسی اور اقتصادی پابندی تھی بلکہ ایران پر بیان دینے کی بھی پابندی تھی جس کی وجہ سے ایرانی عوام کی آواز سنائی نہیں دیتی تھی اس لئے کہ  صیہونی تسلط کے زیر اثر عالمی ذرائع ابلاغ  ایرانی قوم کے خلاف پروپگنڈہ کر رہا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرانس اور جرمنی کی جانب سے صدام کی بعثی حکومت کیلئے ہتھیاروں کی امداد ومدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ فرانس اور جرمنی کی قوم کومعلوم ہونا چاہئیے کہ ان کی حکومتوں نے 8 سالہ جنگ کے دوران ایران  کےخلاف کیا کیا۔ آپ نے فرمایا کہ دنیا اب ایرانی قوم کے پاس تسلط پسند نظام کی رسوائی پر مبنی صاف و شفاف تصویر کونہیں دیکھتی۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے دفاع مقدس کی اہمیت اور گہرے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یورپ کے فلم فیسٹیول میں دفاع مقدس کے فلموں سے خوف کی وجہ سے دفاع مقدس کے فلموں کی نسبت کم کیفیت والی بعض ایرانی فلموں کو  دکھایا جاتا ہے اس لئے کہ  دفاع مقدس کی فلمیں تسلط پسند طاقتوں کی ماہیت کو آشکارا کرتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ جس طرح انقلاب کے آغازمیں سامراجی طاقتوں کی انقلاب کوشکست دینے کی کوشش ناکام ہوئی اور وہ پسپائی اختیارکرنے پر مجبور ہوئے اسی طرح اب بھی خدا پر توکل اور ہمت کے ذریعے اس سازش کوناکام بنا دیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں