مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ تمام ملکوں کو قیام امن کے سلسلے میں ان کے ملک کی مدد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو دہشت گردی کی یکساں تعریف کرنا ہو گی اور اس لعنت کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
عبداللہ عبداللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افغانستان اور خطے میں موجود دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں افغانستان اور خطے میں بدامنی پھیلانے والے دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
عبداللہ عبداللہ نے کہا یہ طاقتیں اپنے اہداف کی تکمیل کے لیے دہشت گردوں کو خطے میں ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کوششیں بدستور جاری رکھی جائیں گی۔
پیغام کا اختتام/