16 October 2024

افغان پناہ گزینوں کے سلسلے میں پاکستان کا جامع منصوبہ

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان پناہ گزینوں کی رہائش کی مدت میں توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سلسلے میں ایک جامع اسٹریٹیجک منصوبہ تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۴۸
تاریخ اشاعت: 19:10 - September 29, 2018

افغان پناہ گزینوں کے سلسلے میں پاکستان کا جامع منصوبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے ملک میں تقریبا آٹھ لاکھ نوے ہزار افغان پناہ گزین عارضی رہائشی پرمٹ کے ساتھ جبکہ پانچ لاکھ دیگر بغیر جواز کے رہائش پزیر ہیں اور افغان پناہ گزینوں کے سلسلے میں ایک جامع اسٹریٹیجک منصوبہ تیار کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے رواں سال کے دوران کئی بار افغان پناہ گزینوں کی رہائش کی مدّت میں توسیع کی ہے۔

افغانستان میں بحران کے شدّت اختیار کر جانے کے بعد سے لاکھوں کی تعداد میں افغان پناہ گزین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان پناہ گزینوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جاسکتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں