16 October 2024

یورپی ممالک چار نومبر سے پہلے اقدامات انجام دیں، عباس عراقچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے یورپی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی اور مالیاتی لین دین سے متعلق خصوصی قوانین پر چار نومبر سے پہلے عمل درآمد کریں۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۵۴
تاریخ اشاعت: 19:28 - September 29, 2018

یورپی ممالک چار نومبر سے پہلے اقدامات انجام دیں، عباس عراقچیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ایران کا ٹائم فریم چار نومبر ہے لہذا یورپ کو امریکی پابندیاں شروع ہونے سے پہلے پہلے اپنے مجوزہ طریقہ کار اور قوانین پرعمل شروع کرنا چاہیے۔

ایران کے سیئنیئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا کہ وہ پابندیاں جن پر امریکہ کی جانب سے چار نومبر سے عمل درآمد کا دعوی کیا جارہا ہے عملی طور پر شروع ہو چکی ہیں جبکہ چار نومبر سے پابندیوں کے نئے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہونے والا ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ چار نومبر کو کوئی نیا اقدام سامنے نہیں آئے گا بلکہ صرف پابندیوں کا سرکاری سطح اعلان کیا جانا ہے جبکہ ان پر عمل درآمد پہلے شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال آٹھ مئی کو ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور تہران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کے اس قدام کی عالمی سطح پر مخالفت کی گئی اور خاص طور سے ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک برطانیہ، روس ، فرانس، چین اور جرمنی نے جامع ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے جس کا مقصد ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور امریکی پابندیوں کو غیر موثر بنانے کا طریقہ کار وضع کرنا ہے۔

مذاکرات کے دوران یورپ نے ایران کو ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر جامع اقتصادی پیکیج پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ادھر سات یورپی بینکوں نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین کے لیے خصوصی رابطہ چینلوں کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ یہ چینل صرف یورپ کے لیے ہی نہیں ہو گا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک اور کمپینیاں بھی اس کے ذریعے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین انجام دے سکیں گی۔

اسلامی جمہوری ایران کے اعلی حکام نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپ کو مذکور اقتصادی پیکیج امریکی پابندیوں کے آغاز سے پہلے پہلے ایران کو پیش کرنا چاہیے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں