مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدوں پر من و عن عمل کیا ہے اس لئے ہم بھی اس معاہدے کے تحفظ کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تصدیق ہونے والے ایران جوہری معاہدے کی حمایت ہماری ذمہ داری ہے.
انہوں نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی مسئلے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف یک طرفہ اقدامات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں.
پیغام کا اختتام/