مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا نوٹس لے۔
دوسری جانب جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بھی کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو فوری طور پرحل کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔
پیغام کا اختتام/