اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اہواز حملے میں ملوث دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے.
خبر کا کوڈ: ۲۶۷۶
تاریخ اشاعت: 14:17 - October 01, 2018

اہواز حملے میں ملوث دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبے تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے آج علی الصبح اہواز کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام میں اہواز کے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا جس کے بعد  7 ڈرون طیاروں کے ذریعے عالمی سامراج سے وابستہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں  پر بمباری کیگئی ۔ ان حملوں میں  درجنوں دہشت گرد اور ان کے سرغنہ ہلاک ہوئے اور دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے گودام بھی تباہ ہو گئے.

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے اہواز میں گزشتہ ہفتے ایران کی فوجی پریڈ پر حملہ کیا تھا جس میں 25 افراد شہید  اور 69 زخمی ہوئے تھے۔

ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جسے آج عملی جامہ پہنا یا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں