مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صدر شی جن پنگ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی سطح کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
صدر ایران کے پیغام میں آیا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ رشتوں کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور سمجھوتوں پر تیزی کے ساتھ عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر انیس سو انچاس کو چین کے رہنما ماؤزے تنگ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
عوامی جمہوریہ چین تقریبا چھیانوے لاکھ مربع کلو میٹر رقبے کے ساتھ ایشیا کا سب سے بڑا نیز روس اور کنیڈا کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔
پیغام کا اختتام/