اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں ٹرمپ کی پسپائی

امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کے خلاف اپنی تجارتی پالیسیوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی اس لئے کہ بقول ان کے ہندوستان، صرف امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۸۴
تاریخ اشاعت: 22:01 - October 01, 2018

ہندوستان کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں ٹرمپ کی پسپائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کچھ لچک کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے کہ ہندوستان تجارتی سمجھوتے کا خواہاں ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر مارک لینزکوٹ کے دورہ ہندوستان کے صرف چند روز کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کو بھی ان ملکوں میں شامل کرتے ہوئے جو بقول ان کے امریکہ سے غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، نئی دہلی کے حکام کو خبردار کیا تھا کہ انھیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہندوستان کی اشیا بآسانی امریکہ میں داخل ہو سکیں گی۔

یہ ایسے میں ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان سے درآمداتی اشیا پر ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد ہندوستان نے بھی امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ہندوستان نے اس سلسلے میں تجارت کی عالمی تنظیم میں امریکہ کے خلاف شکایت بھی کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں