16 October 2024

ایران کے تین سٹیلائٹ مکمل آمادہ

ایران کی خلائی تحقیقات کی تنظیم کے سربراہ مرتضی براری نے اعلان کیا ہے کہ پیام امیر کبیر، دوستی اور ناہید ایک نامی ایران کے تین سٹیلائٹ خلا میں چھوڑے جانے کے لئے مکمل آمادہ ہیں.
خبر کا کوڈ: ۲۶۸۶
تاریخ اشاعت: 22:08 - October 01, 2018

ایران کے تین سٹیلائٹ مکمل آمادہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے خلا کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے ان تینوں سیٹلائٹس  کو سال کے آخر تک زمین کے مدار میں نصب کردیا جائے گا۔

ایران کی خلائی تحقیقات کی تنظیم کے سربراہ مرتضی براری نے کہا کہ ایران، خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مغربی ایشیا میں پہلا جبکہ دنیا میں نواں مقام رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران، خلائی صنعت کے شعبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تجارتی سٹیلائٹ بھی خلا میں چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ایران کے خلائی معیشت کو رونق مل سکے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سنہ انّیس سو نننانوے میں چار سے دس اکتوبر کو عالمی ہفتہ خلا کے عنوان کی منظوری دی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں