مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امور میں روسی پارلیمنٹ کے خصوصی ایلچی لیونید اسلوتسکی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ بحران شام کے سیاسی حل اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون کے اطمینان بخش نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے ایران اور روس کے مشترکہ پارلیمانی کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔عالمی امور میں روسی پارلیمنٹ کے خصوصی ایلچی لیونید اسلوتسکی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک تمام میدانوں میں ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے پوری گنجائش سے کام لینے کی ضرورت ہے اور ان کا ملک مشترکہ اہداف کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔عالمی امور میں روسی پارلیمنٹ کے خصوصی ایلچی نے امید ظاہر کی ماسکو اور تہران کے درمیان ہونے والے تمام سمجھوتوں اور معاہدوں پر قابل قبول رفتار کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔