16 October 2024

ایران روس تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران روس تعاون نے خطے کی صورتحال پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۹
تاریخ اشاعت: 21:48 - February 08, 2018

ایران روس تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امور میں روسی پارلیمنٹ کے خصوصی ایلچی لیونید اسلوتسکی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ بحران شام کے سیاسی حل اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون کے اطمینان بخش نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایران اور روس کے مشترکہ پارلیمانی کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام  سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔عالمی امور میں روسی پارلیمنٹ کے خصوصی ایلچی لیونید اسلوتسکی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک تمام میدانوں میں ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے پوری گنجائش سے کام لینے کی ضرورت ہے اور ان کا ملک مشترکہ اہداف کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔عالمی امور میں روسی پارلیمنٹ کے خصوصی ایلچی نے امید ظاہر کی ماسکو اور تہران کے درمیان ہونے والے تمام سمجھوتوں اور معاہدوں پر قابل قبول رفتار کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں