16 October 2024

فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۰۱
تاریخ اشاعت: 17:59 - October 02, 2018

فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس دوران فیصل رضا عابدی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل کی جانب سے فیصل رضا عابدی کی ضمانت کی درخواست کی گئی، جسے عدالت نے مںظور کرتے ہوئے 11 اکتوبر تک ان کو عبوری ضمانت دے دی۔

اس سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل رضا عابدی کی ایک روز کے لیے حفاظتی ضمانت مںظور کی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ اور اس کے ججز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور اسلام آباد پولیس نے مقدمات درج کیے تھے، ان مقدمات میں وہ بدھ کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے فیصل رضا عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی اے اور پولیس ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ تحقیقات کر رہی ہے۔

ایف آئی اے میں درج ہونے والے مقدمے کے مطابق ویب چینل 'نیا پاکستان' پر 2 جولائی کو نشر ہونے والے پروگرام 'صبح صبح نیا پاکستان' میں فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس ثاقب نثار پرشدید تنقید کی تھی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگروم میں مبینہ طور پر عدلیہ مخالف بیان دینے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

تاہم چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے فیصل رضا عابدی کی جانب سے مبینہ طور پر عدلیہ مخالف بیان دینے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد کیس سپریم کورٹ کے دوسرے بینچ کو بھجوا دیا گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں