مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کا انخلا علاقے کے مفاد میں ہے اور علاقائی تعاون کے ذریعے پائیدار امن بحال کیا جا سکتا ہے۔
حسین امیرعبداللهیان کا کہنا تھا کہ ایران اور علاقے کی طاقت و توانائی اسلامی ملکوں کے دفاع کیلئے کافی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے خلیج فارس کے ملکوں کو آئے روز دی جانے والی دھمکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ ریاض ،ابو ظہبی اور منامہ کی قربتیں، ایک مہلک عبرانی-عربی کینسر ہے.
پیغام کا اختتام/