اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی عوام امریکہ کو ایک اور طمانچہ رسید کریں گے، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے سانحہ اہواز میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل اور ڈرون حملوں کو ایران کی طاقت اور سربلندی کی نشانی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۱۷
تاریخ اشاعت: 19:29 - October 05, 2018

ایرانی عوام امریکہ کو ایک اور طمانچہ رسید کریں گے، خطیب جمعہ تہرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے سانحہ اہواز میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل اور ڈرون حملوں کا خیر مقدم کیا۔

انہون نے کہا کہ اس حملے نے دشمنوں کو ایران کی طاقت کا پیغام دے دیا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے جمعرات کو تہران میں ہونے والے عوامی رضاکار فورس بسیج کے سالانہ کنونیشن کی بھی قددانی کی اور اس عظیم الشان اجتماع کو دشمن شکن اجتماع قرار دیا۔

حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا کہ ایران کے نوجوان ہمیشہ ملک و ملت کی کامیابی کا باعث بنے ہیں اور دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہروقت تیار ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کے بعد سے شروع ہونے والی امریکی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اس بار بھی امریکی سازشوں کو ناکام اور اس کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں