16 October 2024

صیہونی حکام کو ایران کا انتباہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی عظیم قوم کے بارے میں صیہونی حکام کی جانب سے نازیبا اور ادب سے عاری الفاظ کا استعمال کئے جانے پر سخت خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۲۶
تاریخ اشاعت: 18:34 - October 06, 2018

صیہونی حکام کو ایران کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے العالم سے گفتگو میں ایرانی عوام کے بارے میں صیہونی حکومت کے سربراہ کے حالیہ شرمناک بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کج فکر اور پست فطرت صیہونی حکام جو اب تک اپنی خاص ریاکاری اور فریب کاری سے ایرانی عوام کو ان کی منتخب کردہ حکومت سے جدا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، اب بے انتہا پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی قوم کے بارے میں نادرست الفاظ کا استعمال کر کے اپنی پست ذہنیت کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اس سے زیادہ شرم کی بات اور کیا ہو گی کہ صیہونی حکام کہ جن کی خصلت و ماہیت جارحیت، پستی، مکر و فریب اور دھوکہ دہی میں مکمل نمایاں ہے، ایران کی شجاع و بہادردیرپا نیز باتہذیب قوم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ ایرانی قوم کو بھوکا رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے سربراہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں جرمن چانسلر کے ساتھ گفتگو میں ایرانی قوم کی بے ادبی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو بھوکا رکھا جانا چاہئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں